j پولیو ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ، شوکت علی یوسفزئی

!جو لوگ پولیو کی مخالفت کررہے ہیں وہ پاکستان دشمنی کررہے ہیں یہ ہمارے خیر خواہ نہیں کسی اور کے ایجنڈے پر عملدرآمد کررہے ہیں ،صوبائی وزیر اطلاعات

بدھ 21 اگست 2019 21:20

J پولیو ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ، شوکت علی یوسفزئی
kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پولیو ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پولیو فری بن جائے اگر ہم انسداد پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو نہیں پلائیں گے تو آنے والی نسل معذور ہو سکتی ہے جو پورے خاندان پر بوجھ بن جاتے ہیں کیونکہ معذور قومیں ترقی نہیں کر سکتی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جو لوگ پولیو کی مخالفت کر رہے ہیں وہ پاکستان دشمنی کر رہے ہیں یہ ہمارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے یہ کسی اور کے ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہے ہیں تا کہ پاکستان میں پولیو زیادہ بڑھے اور بچے معذور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پولیو فری ملک بن جائے اور ہمارے بچے پولیو سے محفوظ ہو کر معذوری سے بچ سکیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جو انسداد پولیو مہم کی مخالفت کرے گا یا پولیو کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے پاکستان کو جلد از جلد پولیو فری ملک بنانا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں