پشاور زلمی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں عطیات اور میڈیکل اسٹاف کے لیے بھرپور مدد جاری

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو صوبے کے ڈاکٹرز کے لیے60ہزار ماسکس اور 100پروٹیکٹر سوٹس عطیہ

جمعہ 3 اپریل 2020 21:10

پشاور زلمی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں عطیات اور میڈیکل اسٹاف کے لیے بھرپور مدد جاری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2020ء) پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے جمعے کو پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے 60ہزار سرجیکل ماسکس اور 100پروٹیکٹر سوٹس وزیر اعلی کو پیش کیے ۔


جاوید آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے اور مریضوں کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ بعد میں جاوید آفریدی نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کے ساتھ ضلع خیبر کی سب ڈویژن باڑہ کا دورہ کیا۔ جہاں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پچیس ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)



ڈوگرا ہسپتال باڑہ ڈویژن میں ڈاکٹرز / تمام پیرا میڈیکل اسٹاف میں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ماسکس اور وائرس پراٹیکٹر سوٹس فراہم کیے گئے۔

راشن کی تقسیم سے قبل شہریوں میں ماسک تقسیم اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے اس سے قبل وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرائے جاچکے ہیں ساتھ ہی پشاور میں افغان مہاجرین کیمپ میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں