خوشحال اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے متعدد اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ، محمود خان
ای گورننس کا موثر نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں متعدد سروسز آن لائن کر دی گئی ہیں ضم شدہ اضلاع میں ضلع کی سطح پر خدمات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لینے اور عوام کی فیڈ بیک لینے کیلئے صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:37
(جاری ہے)
صوبے میں پبلک سروس ڈیلیوری پورٹل وضع کیا جارہا ہے جس کا جلد اجراء کیا جائے گا۔
یہ صوبائی حکومت کی طرف سے گڈ گورننس حکمت عملی کے تحت اہم اقدام ثابت ہو گا۔ نئے ضم شدہ اضلاع میں ضلع کی سطح پر خدمات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لینے اور عوام کی فیڈ بیک لینے کیلئے صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس کا حتمی مقصد قبائلی عوام کو اُن کی توقعات کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں گڈ گورننس حکمت عملی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پاکستان سیف الله خان نیازی، مرکزی سیکرٹری گڈ گورننس شاہد یوسف کے علاوہ سراج احمد ، ڈاکٹر حیدر علی، اجمل انصاری، ارباب شیر علی، اعجاز بٹ ،کرنل امان الله خان اور پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو صوبے میں گڈ گورننس حکمت عملی کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گڈ گورننس حکمت عملی کے تحت پانچ بنیادی ستون وضع کئے گئے ہیںجن میں اوپن اور شفاف گورننس، پبلک سروس ڈیلیوری، شہریوں کی شراکت، کارکردگی اور جوابدہی اور حکمرانی کے مجموعی نظام میں جدید رجحانات ، نظریات اور ٹیکنالوجی کا فروغ شامل ہیں۔ صوبے میں خدمات کی فراہمی کے عمل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مسلسل نگرانی کیلئے متعدد ای گورننس اصلاحات نافذ کی گئی ہیں اور آن لائن پورٹلز ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ صوبے میں 2018 سے اب تک 890 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن کے دوران 8 ہزار سے زائدشکایات حل کی گئی ہیں۔ خواتین اور اقلیتوں کیلئے خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ فروری2020 ء سے ریونیو حاضری کا اجراء کیا گیا ۔ کورونا وباء کی وجہ سے یہ اقدامات عارضی طور پر روک دیئے گئے تھے تاہم اگست سے دوبارہ شروع کر دیئے گئے ہیں ۔صوبے میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت پرائیوٹ بلڈرز کی سہولت کیلئے بلڈنگ پلان (کمرشل اور رہائشی) کی آن لائن منظوری کا نظام وضع کیا جارہا ہے جس کے تحت آن لائن درخواستوں کے ساتھ ساتھ نقشوں اور دستاویزات کی آن لائن منظوری بھی شامل ہے ۔ عوام کو بہتر طریقے سے خدمات کی فراہمی کیلئے صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے عمل اور ترقیاتی سکیموں کے انتظامی معائنے اور نگرانی کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس کی تمام تفصیلات اور تازہ ترین صورتحال وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کیلئے ڈیش بورڈز پر دستیاب ہو تی ہیں۔ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کا فیڈ بیک لینے کیلئے بھی طریق کار بھی موجود ہے تاکہ خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور عوامی تکالیف کا تیز رفتار ازالہ کیا جا سکے ۔ اس مقصد کیلئے اپنا وزیراعلیٰ شکایات سیل کے تحت وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کی طرف سے فون کال پر شہریوں کا فیڈ بیک لیا جا تا ہے ۔ یہ صوبائی حکومت کا منفرد اقدام ہے جس کے تحت ایک ماہ کے اندر شکایات حل کی جا تی ہیں۔ اس مقصد کیلئے شکایات کے اندراج کیلئے 1800 پر کال کی جا سکتی ہے ۔ اس پورٹل کی خوبی یہ ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل اور اس طرح کے دیگر پورٹلز کے ساتھ باہم مربوط ہے ۔ صوبے میں ای بڈنگ ، ای ٹینڈرنگ اور ای بلنگ کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں میں ای۔ ٹرانسفر پالیسیز متعارف کرائی گئی ہیں۔ آلات کی خریداری کے عمل میں اصلاحات لائی گئی ہیں ۔ صوبے میں پرائس کنٹرول کیلئے بھی ڈیجیٹل نظام وضع کیا گیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہو تی ہیں ۔ مصنوعی مہنگائی کو لگام دینے کیلئے باقاعدگی سے معائنہ کیا جاتا ہے اور ٹارگیٹڈ کاروائی کی جاتی ہے ۔ پبلک سروس ڈیلیوری پورٹل کا جلد اجراء کیا جائے گا، جس کے بعد شہریوں کو خدمات کے حصول کیلئے متعلقہ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ایک مشاورتی عملی کا بھی اجراء کیا گیا ہے ۔ یہ نظام وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے وضع کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ہی اس کا باضابطہ افتتاح کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کے حوالے سے کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت شفافیت کے فروغ ، جوابدہی ، حقدار کو حق کی فراہمی اور میرٹ کی بالادستی کیلئے موثر نظام وضع کیا گیا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ جوابدہی کے عنصر اور جزا و سزا کے عمل کے بغیر اداروں کی اصلاح ممکن نہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو اُن کی دہلیز پر معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے نظر آنے والے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اکتوبر سے صحت انصاف کارڈ کی پورے صوبے تک توسیع کا عمل مرحلہ وار شروع کر دیا جائے گا اور جنوری 2021 ء تک صوبے کی تمام آبادی کو یہ سہولت میسر ہو گی ۔ ضم شدہ اضلاع کے سوفیصد خاندانوں کو یہ سہولت پہلے سے میسر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضم شدہ علاقے مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتوں کی طرف سے خصوصی توجہ کا تقاضا کرتے ہیں۔ نئے اضلاع کی تیز تر تعمیر و ترقی ترجیح ہے جس کیلئے دستیاب وسائل کے مطابق بھر پور اقدامات کئے جار ہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار