مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کردیے، دوبارہ الیکشن کا مطالبہ
دھاندلی تو دھاندلی ہے چاہے جس سطح پر بھی ہو ، حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے اورنا اہل امیدوارکوجتوایا گیا ، سربراہ پی ڈی ایم کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی جمعرات 25 فروری 2021 14:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس ہے یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں ، جب کہ جنوبی وزیرستان میں پہلے ہی قبائلی جنگ جاری ہے اور وہاں 2 قبائل میں خونریزی ہو رہی ہے کیوں کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سے وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ ہی کوئی پرانا قانون ہے۔
دوسری جانب این اے75ضمنی الیکشن سےمتعلق ریٹرننگ آفیسرکی الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، آر او نے مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت کومدنظررکھتےہوئےالیکشن کمیشن این اے 75 کے 14 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ الیکشن کرائے ، دوبارہ الیکشن کرانےتک الیکشن کمیشن این اے75 کےنتائج کااعلان نہ کرے ، تحقیقات کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرز خوفزدہ اور پریشان تھے۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ 14پولنگ اسٹیشنزکے متعلق ن لیگ امیدواراور پریذائیڈنگ افسران کے نتائج میں فرق ہے، آراو کے حاصل کردہ فارم 45 کے مطابق متعلہ پولنگ اسٹیشن پر 18722ووٹ ڈالے گئے ، پی ٹی آئی امیدوار کو 12 ہزار 763 ووٹ ملے، جب کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کو 3500 ووٹ ملے ، ووٹ ڈالنے کا تناسب 75 فیصد رہا، یہاں 1 ہزار 731 ووٹ مسترد ہوئے۔ بتایا گیا کہ ن لیگی امیدوارنوشین افتخارکےفارم45کےمطابق انکے5000،علی اسجدکے6ہزار705ووٹ تھے ، ووٹ ڈالنے کی شرح 45 فیصد تھی ، امیدوار نوشین افتخار کے فارم 45 کے مطابق 139 ووٹ مسترد ہوئے ، موازنہ ڈیٹا سےلگتاہےاسجدملہی کے مخالف کے 1543 ووٹس کی کمی ہوئی ، سامنےآئی چیزوں کی ن لیگ کےامیدوارکےتحفظات سےہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ریٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران نے بہانہ بنایا کہ ٹرانسپورٹ خراب ہوئی ، واٹس ایپ کام نہیں کررہاتھا،8 پی او نے واٹس ایپ پرنتائج نہ بھیجنے پر بتایا ان کی فون کی بیٹری کم ہوگئی تھی ، 8 پریذائیڈنگ افسران نےکہادھندکےباعث ساڑھےچاربجےآراوآفس پہنچے ، بادی النظرمیں لگتاہےپریذائیڈنگ افسران نےنتائج میں ٹیمپرنگ کی ہے، اس لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تاخیر پر مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخارنے درخواست دی، ن لیگی امیدوار نے 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو حتمی نتائج میں شامل نہ کرنے کی استدعا کی ، ن لیگی امیدوار نے 18 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 بھجوائے ، فارم 45 کا تفصیلی جائزہ لینے پر ن لیگی امیدوارکے خدشات کی تصدیق ہوئی ، پی ٹی آئی امیدوار نے پریزائیڈنگ آفیسرزکےفارم 45پراظہار اطمینان کیا، پی ٹی آئی امیدوار نے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار