ضمنی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں.مولانا فضل الرحمان

کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی کی گئی ہے اسی لیے ہمیں کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی قبول نہیں ہیں. پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2021 14:58

ضمنی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں.مولانا فضل الرحمان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ضمنی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں. پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی کی گئی ہے اسی لیے ہمیں کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی قبول نہیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں حلقوں پر انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے اورنا اہل امیدوارکوجتوایا گیا الیکشن کمیشن اس معاملے پر نوٹس لے.

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے نتائج روکے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ سنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس ہے یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں.

جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگ جاری ہے اور جنوبی وزیرستان میں دو قبائل میں خونریزی ہو رہی ہے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ پرانا. دھاندلی دھاندلی ہے جس سطح پر بھی ہو لہٰذا الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کرائے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں این اے 75 کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے کیونکہ جہاں آئین خاموش ہوتا ہے وہاں پارلیمنٹ کو کردارادا کرنا ہوتا ہے.                                                                                

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں