جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے (کل)سے ہفتہ مہنگائی احتجاج کا اعلان کردیا

تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر میں جے یوآئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمٰن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی آئے روز پٹرول اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف منگل 19 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک ہفتہ مہنگائی منانے کا اعلان کیا ہے جے یوآئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نیصوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل تنظیموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں ائے روز مہنگائی اور خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع وتحصیل 19 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک خود شیڈول طے کر کے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہا ہے 2018 کے بعد سے پٹرول اشیاء ضرورت میڈیسن اور خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔

لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں لیکن حکمران اور وزرا عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن پر صبح وشام تنقید کے نشتر چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جلدی گھر نہ بھیجا گیا تو عوامی ردعمل شدت اختیار کرلیگا اور عوام کے ہاتھ حکومت کے گریبانوں تک ہہنچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سخت ترین مہنگائی نے سفید پوش لوگوں کو ہاتھ پھیلائے ہر مجبور کردیا اور دوسری طرف ڈاکہ زنی و ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہفتہ مہنگائی کے دوران حکومتی ایجنڈا اور ملک وقوم کے خلاف بیرونی سازش کا پردہ چاک کیا جائیگا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں