شوکت ترین کاانتخابات کے اعلان کے بعد مردان میں ووٹ اندراج، اے این پی نے تحریری شکایت جمع کرادی

پیر 6 دسمبر 2021 22:47

شوکت ترین کاانتخابات کے اعلان کے بعد مردان میں ووٹ اندراج، اے این پی نے تحریری شکایت جمع کرادی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشست پر انتخابات کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی نے حکمران جماعت کے امیدوار شوکت ترین پر تحریری اعتراض جمع کرادیا۔ رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک کی جانب سے جمع کرائے گئے شکایت میں کہا گیا ہے کہ مردان میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان تک شوکت ترین کا ووٹ وہاں درج نہیں تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 39 اور 40کے مطابق شیڈول اعلان ہونے کے بعد کوئی ووٹ درج یا منتقل نہیں ہوسکتا۔25اکتوبر کو مردان میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاگیا، اس وقت تک شوکت ترین کا ووٹ پختونخوا میں رجسٹرڈ نہیں تھا۔مردان میں جہاں ووٹ درج ہوا ہے وہاں پر کوئی گھر موجود ہی نہیں۔نادرا کے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے، آرٹیکل 63 کے تحت بھی صادق و امین نہیں رہے۔تحریری درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹ کے اندراج اور غلط بیانی پر شوکت ترین کو نااہل کیا جائے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments