تحریک انصاف کے لاہور سے آنے والے قافلوں پر پولیس تشدد غیر جمہوری ہتھکنڈا ہے،بیرسٹر محمد علی سیف

پولیس تشدد، ناکہ بندیاں اور جھوٹے مقدمات ،جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات

بدھ 25 مئی 2022 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء پر تشد کرنے اور ان کی گرفتاریاں کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے آنے والے قافلوں پر پولیس تشدد غیر جمہوری ہتھکنڈا ہے۔کسی بھی پولیس تشدد یا دیگر غیر قانونی طریقے سے پی ٹی آئی کارروان کو کوئی نہیں روک سکتا.

جمہوری لوگوں پر تشدد کرکے انتہائی غلط روایت قائم کی جا رہی ہے۔آزادی مارچ میں شرکت سے قبل اپنے آفس سے بیان جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا پولیس تشدد، ناکہ بندیاں اور جھوٹے مقدمات ،جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی لاہور کی رہنما کے گھر سے اسلحہ برآمدگی کا جھوٹا کیس بنانا بھی شرمناک حرکت ہی. انہوں نے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے جب ہیروئن برآمد ہوئی تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ کسی نے رکھ دی ہے، وہ جمہوریت کے لیے ایک خطرناک آدمی ہیں.

رانا ثناء اللہ کو چاہئیے تھا کہ اسلحے کا فیک کیس بنانے کے لیے کم از کم پرانا اسلحہ میڈیا کو دکھا دیتی. اگر رانا ثنا ء اللہ کو خدا کا خوف نہیں تو کم از کم عقل کا استعمال کرلیتے۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گماشتے میڈیا پر بیٹھ کر پی ٹی آئی پر لعن طعن کر رہے ہیں. قوم باشعور ہو چکی ہے اس لئے آپ کے پراپیگنڈے میں نہیں آئی۔لندن میں بیٹھے ایک لیڈر کی چوری چکاری کی داستانیں دنیا میں مشہور ہو چکی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پکڑ دھکڑ، گولی اور تشدد نے کبھی بھی سیاسی تحریکوں کا راستہ نہیں روکا. تشدد سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا. وفاقی حکومت نے غیر جمہوری طریقے اپنا کر پی ٹی آئی کا احتجاج کامیاب کر دیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں