خیبرپختونخوا میں ماہ رمضان کے دوران 1697 رمضان دسترخوان بچھائے گئے، 368142 افراد نے روزہ افطار و سحری کی

صوبہ بھر میں قائم پناہ گاہوں میں ماہ مقدس رمضان کے دوران 15844 افراد نے رات گزاری، مشال اعظم یوسفزئی

منگل 16 اپریل 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر برائے زکوٰة و عشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات اور بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کی روشنی میں پناہ گاہوں اور لنگر خانہ کو دوبارہ فعال کیا گیا جبکہ پناہ گاہوں میں رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری کے انتظامات کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے جہاں پر مسافروں کو یہ سہولت دستیاب ہوتی رہی۔

ماہ رمضان میں صوبے بھر میں 1697 رمضان دسترخوان بچھائے گئے جہاں پر 368142 افراد نے روزہ افطار و سحری کی اس طرح صوبہ بھر میں قائم پناہ گاہوں میں ماہ مقدس رمضان کے دوران 15844 افراد نے رات گزاری۔

(جاری ہے)

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے محکمہ سماجی بہبود کے فیلڈ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وقت و وسائل میں محکمہ سماجی بہبود کے فیلڈ افسران کی کارکردگی مثالی اور قابل تعریف ہے۔

رمضان دسترخوان کی کامیابی انکی محنت کا ثمر ہے وہ رمضان دسترخوان اور پناہ گاہوں کی خود نگرانی کررہی ہیں۔ جبکہ رمضان المبارک کے دوران مختلف اضلاع کے دورے کیے جہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا اور مسافروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا جبکہ جہاں پر کوئی بہتری کی ضرورت تھی وہاں ضروری ہدایات دیں۔مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں رمضان و عید پیکیچ مستحقین میں تقسیم کیے گئے ان پیکیچ کا مقاصد مستحقین عید و رمضان میں مختلف اشیاء کی خریداری میں سہولت فراہم کرنا تھا تاکہ وہ عبادات و خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکے۔

بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق اب کوئی بھی بھوکا اور بغیر چھت کے نہیں سوئے گا۔ عوام کیلئے کارخانے اور لنگر خانے دونوں بنائے گے۔ صوبے میں 100 فیصد آبادی کو رمضان المبارک کے پہلے دن سے صحت کارڈ کی سہولت دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اگر کسی کو ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو پاکستان کی عوام کو فلاح دینے میں ہمارا مقابلہ کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں