مقبوضہ کشمیر، مسرت عالم کو جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش کیا گیا

بدھ 11 مارچ 2020 20:18

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں جموںکی ٹاڈا عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مسرت عالم کو انکے خلاف 2012میں درج کیے گئے بے بنیاداورجھوٹے مقدمے میں ٹاڈا عدالت میں پیش کیا ۔

عدالت نے استغاثہ اور مسرت عالم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اگلی تاریخ سماعت 9اپریل کو مقرر کردی۔ مسرت عالم بٹ کالے قانون ’’پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ کے تحت نظر بند ہیں ۔ان پر گزشتہ 25برس کے دوران37مرتبہ مذکورہ کالا قانون لاگو کیا جاچکاہے اور انہوں نے 2008سے زیادہ وقت جیل ہی میں گزارا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں