پی کے 71پشاور کی نشست پر ذوالفقار خان کی کامیابی پر اے این پی کا جشن، ریلیاں وجلوس نکالے گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی اسمبلی پی کے 71پشاور کی نشست پر گورنر خیبر پختو اہ کے بھائی اور حکمران جماعت کے امید وار کی شکست اور اپوزیشن امید وار ذوالفقار خان کی کامیابی کے خوشی میں پیر کو دوسرے روز بھی جشن منانے ریلیاں وجلوس نکالنے اور مٹھائی تقسیم کر نے کا سلسلہ جاری رہا نوجوانوں اور طلباء کے طر ف سے گو عمران گو ہا ئے ہائے پی ٹی ا ٓئی اور الوداع الوداع پی ٹی آئی جعلی حکومت نا منظور کے نعرے لگائے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابو زئی ، مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی اور اے این پی کے رہنماء نذیر تبسم نے ریلی کے شرکاہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیتی ہو ئی نشت پر گورنر کے بھائی ذوالفقار خان کی شکت سے واضح ہو گیا کہ عام انتخابات میں لاڈلے کو اقتدار میں لانے کیلئے دھاندلی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حلقہ کے عوام کی طرف سے عدم اعتماد کے بعد گورنر کو اخلاقی جرات کا مظاہر کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ ضمنی الیکشن میں ہمیشہ حکمران جماعت کامیابی حاصل کرتی ہے۔لیکن حکومت کے 60روز گزرنے کے بعد عوام پی ٹی آئی سے بیزار ہو چکے ہے۔ اگر حکمرانوں نے دشمن رویہ نہ بدلہ تو اعوام سڑکوں پر نکل آئیں گے او رحکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں