قبائلی عوام نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں دیگر لوگوں سے بڑھ کر حصہ لیا ہے ،صوبائی وزیرخزانہ
ہفتہ 23 مارچ 2019 23:26
(جاری ہے)
قبل ازیں ضلع مہمند پہنچنے پر قبائلی عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی کارکنان نے وزیر خزانہ کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پختون روایات کے مطابق قبائلی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
وزیر خزانہ نے اس موقع پراجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی پرترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے تاکہ قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں اور فاٹا کے انضمام کو حقیقی معنوں میں پورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام صوبائی کابینہ ممبران کوہدایت کی ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کی بجائے قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی پرزیادہ توجہ مرکوزرکھیں ۔تیمور سلیم نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع کی تعمیر وترقی کے منصوبوں کووہاں کے عوام کی مکمل مشاورت سے شروع کرے گی اور ان کی بھرپور نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم ،صحت،زراعت و معدنیات اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف ضلع مہمند کے عوام کا مستقبل تابناک ہوجائے گا بلکہ صوبے کی معاشی ترقی اور توانائی کی پیداوار میںبھی ڈسٹرکٹ مہمند بھرپور کردار ادا کرے گا۔وزیر خزانہ نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر یہاں کے عوام کی باہمی مشاورت سے کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ اس ملک کا وزیر اعظم اور صوبے کا وزیر اعلیٰ بھی یہاں سے منتخب ہو ۔ضلع مہمند کے عوام کی جانب سے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کرنے پرانہوں نے ان کا شکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ان کا قبائلی اضلاع کا پہلا باقاعدہ دورہ تھاجو ان کے لئے انتہائی خوشگوار اور یادگار رہے گا اور وہ اس سلسلے میں باقی قبائلی اضلاع کا بھی جلد دورہ کریں گے۔ضلع مہمند کے دورے کے دوران وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے مستقبل کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف اجلاسوں کی صدارت کی،انہوں نے کیڈٹ کالج مہمند کا دورہ بھی کیاجہاں انہوں نے کیڈٹ کالج کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا ،اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی اور بعد ازاں انہوں نے پارٹی کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈبلیو ایس ایس پی کے سات ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل،سالانہ بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ..
سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز
خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر صحت قاسم ..
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا
کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی
خیبرپختونخوا میں 2 مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس ..
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا
پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل ..
ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کی کنٹینز کے خلاف 2روزہ خصوصی مہم شروع
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے