گریڈ 20کے 11افسران کو اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے پشاور سمیت مختلف بینچز میں بطور اکاوٹننٹ ممبر تعینات

جمعہ 28 فروری 2020 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) گریڈ 20کے 11افسران کو اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے پشاور سمیت مختلف بینچز میں بطور اکاوٹننٹ ممبر تعینات کردیاہے وزارت قانون و انصاف کے اعلامیہ کے مطابق میر باچا خان وزیر کو اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو پشاور ، امیتاز احمد کو ممبر ہیڈ کواٹر بینچ اسلام آباد ، رضا منور ، انورا لحق ، شاہد صدیقی ،محمد عظیم شیخ کو لاہور ، حبیب اللہ خان ، شیر با نو ،محمدعلی خان ، محمد شریف اعوان اور توقیرکو کراچی کے مختلف ٹربیونلز بینجیز میں تعینات کیا گیاہے گریڈ 21کے گیارہ افسران کو تین سال ڈیپوٹیشن پر تعینات کیاگیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں