ة جماعت اسلامی نے عید کے تینوں دن سینکڑوں یتیموں ، بیوائوں میں عید گفٹس تقیسم کیے، سراج الحق

منگل 26 مئی 2020 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب قوم اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہی تھی تو کراچی سے چترال تک الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان عید کی خوشیوں میںشامل کرنے کے لیے غریبوں کے گھروں پر راشن پہنچانے کا اہتمام کر رہے تھے ۔ عید کے تینوں دن سینکڑوں یتیموں ، بیوائوں میں عید گفٹس تقیسم کیے ۔

ہسپتالوں میںکورونا مریضوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلو ک کیا جارہا ہے لوگ بیمار ہوکر ہسپتال جانے سے ڈرتے ہیں اور ہسپتال جانے کے بجائے دریا میں کھود جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ملک میںمیتوں کی تذلیل کی جارہی ہے ۔حکومت اپنے او سی پیز پر نظر ثانی کریں ۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا مریضوں کا علاج کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کئی ڈاکٹرز اور نرسز اب تک کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں ۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے حکومت ڈ اکٹرز اور طبی عملہ کو پی پی ایز فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔کسی ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز نہیں ہے اور جو ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہوتا ہے وہ صرف چوکیدار کی فرائض انجام دیتا ہے ۔

حکومت ڈاکٹر ز کے حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ تعلیمی عمل کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔ تعلیم کے ذریعے ہی قوم منظم ہوتی ہے اور ترقی کے راہ گامزن ہوتی ہے ۔غیر معینہ مدت کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش نئی نسل اور قوم کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میںپاکستان کا ساتھ دیا ہے اور حکومتوں کی اپیل پر سب سے زیادہ پیسے بیرون ممالک میںمقیم پاکستانیوں نے بھیجے لیکن اس مشکل وقت میںجب زیادہ تر پاکستانی بے روزگار ہوگئے ہیںاور ان کے پاس کھانے پینے اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لیے پیسے نہیںہے حکومت ان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جو قابل افسو رویہ ہے ۔

وہ اوقاف ہال پشاور میںالخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں عید گفٹس کی تقیسم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی صدر الخدمت فائونڈیشن خالد وقاص چمکنی ، جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی ، امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن ، ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن ارباب عبدالحسیب ، صوبائی نائب امیر و سابق ممبرقومی اسمبلی صا برحسین اعوان ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، قاری احمد سعید ، افتخار احمد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

سینٹر سراج الحق نے یتیم بچوں اور بچیوں میںعید گفٹس تقیسم کیے اور ان بچوں میںگھل مل گئے ۔ سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان تھے اور حکومت چاند کے مسئلے میں الجھے ہوئے تھے اور علماء کرام کا مذاق اڑا رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم صرف تقریریں کرتے ہیںاور فیصلے کوئی اور کرتے ہیں ۔ وہ لاک ڈائون کے خلاف تقریر کرتے ہیں اور اگلے روز لاک ڈائون ہوجاتی ہے اس حکومت کا کوئی سمت معلوم نہیں ہے ۔

وزیر اعظم کے بیانات نے تو عوام کو کنفیوز کردیا ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے ۔اگر وزیر اعظم لاک ڈائون کو ٹھیک نہیں سمجھتے تو انہیں فیصلہ کرنے سے کس نے روکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ٹائیگر فورس بنایا جو عوام پر قیامت گزرنے کے بعد اب حلف اٹھارہی ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت عوام کو سیاحتی مقامات سے روک رہی ہے جب کہ وزیر اعظم اپنے اہل خانہ اور وزراء کے فوج کے ساتھ عید کی چھٹیاں انہی مقامات پر منارہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کورونا وباء کے دوران صوبائی اور مرکزی حکومتیں آپس میںلڑ رہی اور باہمی تعاون کا شدید فقدان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ضرورت نہیں ہے ایماندار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے ۔ اس مشکل صورت حال میںپاکستانی قوم نے الخدمت فائونڈیشن پر اعتماد کرتے ہوئے دو ارب روپے دیے ہیں ۔ الخدمت فائونڈیشن کے تحت اس وقت ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے ۔ عید کے چھیٹیوں میںامدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں