عنایت اللہ خان کامحلہ جوگن شاہ ڈبگری کا دورہ

شیخوپورہ میں سکھ یاتریوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 6 جولائی 2020 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی وممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے محلہ جوگن شاہ ڈبگری کا دورہ کیااور شیخوپورہ میں سکھ یاتریوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے سکھوں کو معاوضہ کی ادائیگی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں ۔

اس غم کی گھڑی میںسکھ برادری کے ساتھ ہیں۔سانحے پر افسو کا اظہا رکرتے ہیں ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پراقلیتی ممبرصوبائی اسمبلی سردار رنجیت سنگھ ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری احمد سعید ، میڈیا کوارڈینٹر اقبال احمد خان ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قمر حیات اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ خان نے سکھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت میں ٹرین حادثوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور حکومت ٹرین حادثوں پر قابوپانے میں ناکا م رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام تمام مذاہب کے لوگوں کو عزت و احترام دیتا ہے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت حادثے میںجاںبحق اور ذخمی ہونے والے افراد کے لیے معاوضہ کا اعلان کریں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میںٹرین حادثے بڑھتے جارہے ہیں اور ہمیں اس پر تشویش ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مہذب معاشروں میں اس طرح کے بڑے حادثوں پر ریلوے وزراء اور ذمہ دار افراد مستعفی ہوجاتے ہیں مگر ہمارے ہاں مسلسل ٹرین حادثے ہورہے ہیں اور اس میںسینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں لیکن کوئی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرین حادثوں میں ڈرائیور پر ملبہ ڈالا جارہا ہے پی آئی اے حادثوں پر جاں بحق پائیلٹس پرذمہ داری ڈالی جارہی ہے اور ذمہ دار افراد کو بچایا جارہا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ اس بڑے حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور ریلوے کے ذمہ داران کا قرار واقعی سز ا دی جائے تاکہ مستقبل میںایسے حادثات کی روک تھام ہو ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں