فضل حکیم خان یوسفزئی کااسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کے ہمراہ ٹی ایم اے پلازہ میںقائم سستا بازار کا دورہ

پیر 23 نومبر 2020 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کے ہمراہ ٹی ایم اے پلازہ میںقائم سستا بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین جتنے بھی خواب دیکھنا چاہتے ہیں خوشی سے دیکھ لیں جو مرضی ہے کرلیں ہم عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ان کے خوابوں کی تعداد بڑھتی جائے گی اور موجودہ حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بڑھتے جائیں گے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی خاص طور پر آٹا چینی گھی کی عوام کو حکومتی ریٹ لسٹ پر دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہدایت دی کہ ہر سٹال پر ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں ہو اور روزانہ کی بنیاد پر کسی قسم کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے عوام کی طرف سے ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا تحریک انصاف کی حکومت میں غریب عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دل و جان سے قوم کو ریلیف دینے میں مصروف عمل ہیں اور جلد ہی مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو سستی اور معیاری خوراک دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے خریداروں نے سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمت پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور فضل حکیم خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں