عمران خان کے گھبرانے کے بعد گھر جانے کا وقت آچکا، ن لیگ

پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات فاشسٹ حکومت کا فاشسٹ اقدام ہے، اختیار ولی

اتوار 29 نومبر 2020 20:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) اپوزیشن کی سب بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کے بعد اب ان کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمے کے اندراج پر اختیار ولی نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات فاشسٹ حکومت کا فاشسٹ اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے گھبرانے کے بعد اب ان کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے، حکومت سے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مقدمات واپس لیے جائیں ورنہ تحریک انصاف دست بدست لڑائی کے لیے تیار ہوجائے، ہم کسی وزیر یا مشیر کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دیں گے۔اختیار ولی نے کہا کہ ملک بھر میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا فوری اعلان کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں