عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیخلاف احتجاج

منگل 1 دسمبر 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں اے این پی کی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔پشاور پریس کلب کے سامنے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پشاور جلسے کی پاداش میں پی ڈی ایم کے ضلعی رہنماؤں پر حکومت کی جانب سے ایف آئی آرز درج کرانے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ایسے مقدمے اور ایف آئی آرز عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ،سلیکٹڈ حکومت اے این پی کو جھوٹے مقدموں اور جیلوں سے نہیں ڈرا سکتی،اے این پی کی سو سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی کوئی جیل نہیں جس میں اے این پی کے اکابرین نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت نہ کی ہو، سلیکٹڈ حکومت کو چیلنج کرتے ہیں کہ اے این پی کے ایک بھی کارکن کو گرفتار کر کے دکھادیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کے ضلعی رہنماؤں پر جھوٹے مقدموں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے ایک بھی کارکن پر اس حکومت کی جانب سے سیاسی ایف آئی آر کا مطلب ایمل ولی خان پر ایف آئی آر تصور ہوگا اور اس کا جواب میں خود دوں گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں