cحکومت اور اداروں کے درمیان بداعتمادی ہے، فائق شاہ

ًملک میں بدانتظامی، عالمی دبائو اور ناجائز منافع خوری مہنگائی کی وجوہات ہیں، چیئرمین امن ترقی پارٹی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بدانتظامی، عالمی معاشی دبا ئو اور ناجائز منافع خوری مہنگائی کی تین بڑی وجوہات ہیں، کسی حکومت، جماعت اور ادارے کے پاس متبادل حل نہیں ہے، حکومت سنتی اور عمل نہیں کرتی، اپوزیشن سیاسی مفادات کے لئے ایشو تلاش کرتی ہے، عوام درمیان میں پس رہے ہیں، کاروباری طبقات سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محمد فائق لشاہ نے ککہا کہ جب تک زراعت، صنعت اور عوامی اختیار پر توجہ نہیں دی جائے گی مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت اور اداروں کے درمیان بداعتمادی ہے اور مضبوط نیٹ ورک موجود نہیں، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ فائلیں کالی کرنے کے علاہ کچھ نہیں کر رہی، من مانی قیمتیں وصول کرنے والے خوب سرگرم اور لوٹ مار کر رہے ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے نااہلی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں افسوسناک امر یہ ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ اور ان کی جماعت صوبے میں 35 سال وقتاً فوقتاً اور 13 سال مسلسل حکومت کرنے کے باوجود مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، سندھ، بلوچستان میں پسماندگی، غربت اور محرومی سب سے زیادہ ہے، ماضی میں نااہلی کے ریکارڈ قائم کرنے والے اب بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہایں گے عوام سب کا چہرہ پڑھ لیں، تمام اداروں، سیاسی جماعتوں اور طبقات کو تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، تمام ادارے اور طبقات مل کر ہی ملک کو معاشی اور معاشرتی بحران سے نکال سکتے ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ اندرونی حالات کا دشمن فائدہ اٹھاتا ہے، جب تک قومی ڈائیلاگ اور لائحہ عمل پر اتفاق نہیں کیا جاتا، حالات تیزی سے خراب ہوں گے، امن ترقی پارٹی کسی کو عوام اور ملک کے ساتھ کھیلنے نہیں دے گی، نوجوان اور دیانتدار افراد آگے آئیں اور ملک و قوم کیلئے اہل لوگوں کا ساتھ دیں، پاکستان ضرور تکمیل کی منزل حاصل کرے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں