جمرود بازار میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل

پیر 26 جون 2023 21:34

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2023ء) جمرود کے بھرے بازار میں فائرنگ سے نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو قتل کردیا، تفصیل کے مطابق سمیع ولد عبدالغفار جمرود بازار میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے پستول سے ان پر پے در پے گولیاں برسا دیں جس کے #نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، دریں اثناء جمرود پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں