وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ٹانک میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 29 مارچ 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع ٹانک میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ علی امین نے کہا کہ عوام کی حفاظت پر مامور پولیس کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں