بارش ،آنیوالے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے مدنظر ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت اجلاس

اے اے سی خار ٹو کامتعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات ،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے مشینری ،دیگر سہولیات بروئے کار لانے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو محمد ریاض کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں حالیہ بارش اور آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایس پی باجوڑ پولیس، بخت منیر، نمائندہ ریسکیو 1122 باجوڑ، ایگریکلچرل،ایکسین بلڈنگ،ایکسین ہائی وے،ایکسئین ایری گیشن،پی ڈی ایم اے ، ہیڈکوارٹر ہسپتال خار، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو محمد ریاض نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اے اے سی خار ٹو نے متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر مشینری اور دیگر موجود سہولیات کو بروئے کار لانے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں