ڈی پی او مردان کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس،سماج دشمن عناصرکےخلاف کاروائیاں جاری ر کھنے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 16:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ مردان ظہوربابر آفریدی کی زیرصدارت سٹی ڈویژن پولیس افسران کیساتھ میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان، ایس پی سٹی شفیع الرحمن، ڈی ایس پی اعجاز خان و سرکل ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران و دیگر ذمہ دار پولیس افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈویژنل سطح پر کرائم اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نےاجلاس کوبتایاکہ تمام پولیس افسران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں،ملک و سماج دشمن عناصر سمیت مجرمان اشتہاریوں، منشیات، ہوائی فائرنگ و معاشرتی جرائم کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں ،تفتیشی افسران میرٹ اور شفافیت پر تفتیشی عمل کو یقینی بنائیں، تمام ذمہ دارپولیس افسران اپنے علاقہ اختیار میں عوامی تنازعات اور دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مقامی مشران اور ڈی آر سیز سے مدد حاصل کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں