غیر قانونی بھرتی کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما کو عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

منگل 16 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پشاورہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتی کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما کو عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی غیر قانونی بھرتی کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر اسد قیصر اور ارکان اسمبلی شہرام خان اور عاقب اللہ کی عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت دوران سماعت شہرام خان ، عاقب اللہ اور سابق ایم پی ا رنگیز خان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق شہرام پر مردان میں جبکہ اسد قیصر اور بھائی عاقب اللہ اور رنگیز پر صوابی غیر قانونی بھرتی کے دو مقدمات ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں