عوام کا بیوروکریسی پر اعتماد بحال کیا جائے، فائق شاہ

کارکردگی وپالیسوں کیلئے عوامی بورڈز سے منسلک کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت بیوروکریسی کا کیا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے، وہ مراعات اور فوائد میں پہلے ہی حکمرانوں کے ساتھ ہیں، اصل اعتماد عوام کا بیوروکریسی اور حکمرانوں پر بحال کرنا ضروری ہے جس کیلئے عوامی اختیار کے بورڈز تشکیل دینے ہوں گے، اسی صورت میں کرپشن، بدانتظامی اور نااہلی کا خاتمہ ہو گا چیک اینڈ بیلنس اور پالیسوں کے تسلسل کیلئے عوام سے تعلق جوڑا جائے اقتدار کا جگھڑا بھی ختم ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ نظام کی تباہی میں سفارش، میرٹ کشی، اور اقربا پروری کا بڑا ھاتھ ہے جس کے موجد خود سیاستدان ہیں، بے عملی، سستی اور کاہلی کا خون منہ کو لگ چکا ہے اس کو ختم کرنے کیلئے عوام کو شراکت اقتدار اور اختیار کرنا ضروری ہے، کوئی بڑی راکٹ سائنس نہیں، عوام کے تمام طبقات اور حکومت کے اداروں پر مشتمل ایک بورڈ ادارے میں تشکیل دیا جائے جو براہ راست پارلیمنٹ کے ساتھ منسلک ہو جس کی جانچ پڑتال اور پالیسوں کو اہمیت ملے اس کے بغیر احتساب شفاف نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پالیساں آگے بڑھ سکتی ہیں، حکومت اور اپوزیشن قانون سازی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وہ ہمیشہ قانون سازی کی ذمہ داری سے عہد شکنی کرتے ہیں جس کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھتی دنیا ٹیکنالوجی، چیک اینڈ بیلنس کے جدید نظام سے وابستہ ہے مگر ہم آج تک اختیار، فوائد اور مراعات کیلئے لڑ رہے ہیں بیوروکریسی کو جواب دہ بنانے کیلئے ہر ادارے میں بورڈ بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے سے طوفانی مہنگائی نئی بلندیوں اور عوام پستیوں میں ہوں گے، بیوروکریسی اگر غافل ہے اس کی بڑی وجہ میرٹ کشی ہے جس سے بداعتمادی پیدا ہوئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں