خیبرپختونخوامیں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد پر کوئی پابندی نہیں، برکت اللہ مروت

سیاحتی ویزے پر آنیوالے سیاح صوبے میں سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کر سکتے ہیں، سیاحتی ویزے کے بغیر آنیوالے غیرملکی سیاحوں کیلئے این او سی لازمی ہے،ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرملکی سیاحوں کی آمد اور سیر وتفریح پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں،سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاح صوبے کے کسی بھی علاقے میں سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کر سکتے ہیںالبتہ سیاحتی ویزے کے بغیر آنے والے غیرملکی سیاحوں کو این او سی لینا لازمی ہوتاہے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ صوبائی حکومت ، محکمہ سیاحت اورخیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوصوبہ میں خوش آمدید کہتی ہے ۔صوبے میں سیاحوں کی آمد ورفت پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیںہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی سیاحوں کو صرف تصدیق کیلئے سوات ایکسپریس وے ٹول پلازہ ملاکنڈ پر ٹہرایاگیا تھا جس کے بعد انہیں باقاعدہ پولیس سکواڈ کے ہمراہ اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

اس سلسلے میں میڈیا میں زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سیاح ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کے کسی بھی علاقے میں سیاحتی مقامات پر دورہ کرسکتے ہیں البتہ سیاحتی ویزے کے بغیر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو این او سی لینا لازمی ہوتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں