پشاور،کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون ،78 نانبائی گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف متحرک ہے اور انتظامی افسران نے پشاور کے مختلف علاقوں سے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر بیشتر نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، اندرون شہر بازاروں اور دیگر علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زائد پر روٹی فروخت کرنے اور کم وزن روٹی پر 78 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں