جمرود میں انٹرگورنمنٹ سکولز سپورٹس دوسرے رائونڈ کے مقابلے 5 دسمبر سے شروع ہونگے

مقابلوں میں پشاور ریجن کے زیر انتظام پشاور، خیبر، کوہاٹ، اورکزئی، کرم، ہنگو، چارسدہ، مہمند، مردان، نوشہرہ ،ایف آر کوہاٹ، ایف آر پشاور اور صوابی شامل ہیں کھیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، کبڈی اور ایتھلیٹکس اور دیگر کھیل شامل ،11رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

منگل 3 دسمبر 2019 19:20

جمرود میں انٹرگورنمنٹ سکولز سپورٹس دوسرے رائونڈ کے مقابلے 5 دسمبر سے شروع ہونگے
جمرود ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) جمرود میںانٹرگورنمنٹ سکولز سپورٹس دوسرے رائونڈ کے مقابلے 5 دسمبر سے شروع ہونگے ،ان مقابلوں میں پشاور ریجن کے زیر انتظام پشاور، خیبر، کوہاٹ، اورکزئی، کرم، ہنگو، چارسدہ، مہمند، مردان، نوشہرہ ،ایف آر کوہاٹ، ایف آر پشاور اور صوابی شامل ہیں ،جمرود،ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کا آغاز کل سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے کھیلوں کا شیڈول پشاور ریجن کے زیر انتظام تمام اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے ۔

یہ کھیل سالانہ سکولز سپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں منعقد کئے جا رہے ہیں ڈائریکٹر ایجوکیشن ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے باضابطہ طور پر ان کھیلوں کی منظوری دی ہے جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جناب افتخار خان شموزئی کی زیر سرپرستی ان مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، پشاور ریجن سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شہید اسامہ طاہر اعوان نانک پورہ پشاور شہر جناب نوید اختر صاحب ہیں۔

(جاری ہے)

ان کھیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، کبڈی اور ایتھلیٹکس اور دیگر کھیل شامل ہیں۔تمام ایونٹس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے 11رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ ان کھیلوں کی نگرانی کرے گی اور ساتھ ہی ٹیکنیکل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ دوران کھیل آنیوالے مسائل کو موقع پرہی حل کرے گی۔

علاوہ ازیں ہر کھیل کے لئے الگ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں فٹ بال کے لئے کنوینئر حصام الحق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 کوہاٹ جبکہ فٹ بال کے تمام میچز میونسپل کمیٹی گرائونڈ کوہاٹ میں کھیلے جائیں گے ، والی بال کے لئے کنوینئر فرید اللہ وزیر پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چغرمٹی جبکہ والی بال کے تمام میچزگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چغرمٹی پشاور میں کھیلے جائیں گے، کرکٹ کے لئے کنوینئر سید منظور شاہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کولا ڈھیر چارسدہ اور کرکٹ کے تمام میچز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چارسدہ نمبر1 اور پڑانگ سٹیڈیم چارسدہ میں کھیلے جائیں گے،ہاکی کیلئے کنوینئر نور زادہ خلوزئی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیر گڑھ اور ہاکی کے تمام میچز مردان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے،باسکٹ بال کے لئے کنوینئر سعید باچا ہوتی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوراغ اور باسکٹ بال کے تمام میچز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے،بیڈمنٹن کیلئے کنوینئر ذکی اللہ انسٹرکٹر فزیکل ایجوکیشن اور بیڈمنٹن کے تمام میچز قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائیں گے، ٹیبل ٹینس کیلئے کنوینئر اللہ نواز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گل بیلہ جبکہ ٹیبل ٹینس کے تمام میچز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 پشاور شہر میں کھیلے جائیں گے،ہینڈ بال کیلئے کنوینئر زاہد اقبال پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محبت آباد جبکہ ہینڈ بال کے تمام میچز مردان کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے،رسہ کشی کے لئے کنوینئر شاہجہان خان آفریدی پرنسپل گورنمنٹ شہید عبدالاعظم آفریدی ہائیر سیکنڈری سکول جمرود ضلع خیبرجبکہ رسہ کشی کے تمام میچز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 پشاور شہر کے گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے،کبڈی کیلئے کنوینئر عبدالروف خٹک SIPE گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2 پشاور شہر جبکہ کبڈی کے تمام میچز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 پشاور شہر کے گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے، ایتھلیٹکس کے لئے کنوینئر سمیع اللہ خان خلیل پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شاہین کیمپ پشاور کینٹ جبکہ ایتھلیکٹس کے تمام ایونٹس قیوم سٹیڈیم کے ٹریک پر ہوں گے۔

پشاور ریجن کے زیر انتظام اضلاع میں پشاور، کوہاٹ، اورکزئی، کرم، ہنگو، ایف آر کوہاٹ، ایف آر پشاور، خیبر، مہمند،مردان،چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی شامل ہیں واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار ضم علاقہ جات کے اضلاع بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جس کا باقاعدہ افتتاح5دستمبر2019ء کو ڈائر یکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جناب ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم صاحب کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں