فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ فورتھ ایڈیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 7 مارچ 2020 19:37

فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ فورتھ ایڈیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد
جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ فورتھ ایڈیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب جمرود میں منعقد ہو ئی، جس میں مین سپانسر سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی،سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی،ایم این اے منیر اورگزئی،ایم پی اے الحاج بلاول افریدی،ایم پی اے الحاج شفیق شیر افریدی،حاجی معروف افریدی۔

(جاری ہے)

قومی مشر ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ایف ایس ایل کے چیئرمین ملک الحاج تیمور افریدی،ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر خیبر راہید ملاگوری،جنرل سیکرٹری ایف ایس ایل ابراہیم خان۔شمالی وزیرستان کے سپورٹس منیجر شیراز خان و دیگر کے علاؤہ مشران،نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرافی رونمائی بھی کی گئی جبکہ سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں