کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری 'پشاور میں 173.85 ملین روپے کے منصوبے آخری مراحل میں داخل

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں شروع ہونیوالے ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات کے پراجیکٹس پشاور میں 173.85 ملین روپے کے منصوبے منظور کئے گئے جس میں کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اپریل 2021 15:56

کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری 'پشاور میں 173.85 ملین روپے کے منصوبے آخری مراحل میں داخل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں شروع ہونیوالے ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات کے پراجیکٹس پشاور میں 173.

(جاری ہے)

85 ملین روپے کے منصوبے منظور کئے گئے جس میں کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں جبکہ دیگر تکمیل کے مراحل کے قریب ہیں'سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی نگرانی میں ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند باقاعدگی کیساتھ صوبہ بھر میں جاری کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کررہے ہیں اور اپنی رپورٹس پیش کررہے ہیں ان کے ہمراہ انجینئرز کی ٹیم بھی شامل ہے جو منصوبوں کے معیار کو چیک کرتی ہے'ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند کے مطابق پشاور کے لئے شروع ہونیوالے منصوبوں میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر 'حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ والز کی تعمیر 'پشاور یونیورسٹی میں سینتھیٹک ٹینس کورٹ کی تعمیر 'اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سینتھیٹک ٹینس کورٹ کی تعمیر 'پولیس لائن پشاور میں سینتھیٹک ٹینس کورٹ کی تعمیر 'پارڈ اکیڈمی پشاور میں سینتھیٹک ٹینس کورٹس کی تعمیر 'سینٹرل جیل پشاور 'حیات آباد میں پی ڈی اے کے قریب اور پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اوپن ائر جم 'طہماس سٹیڈیم پشاور میں پہلا فٹسال سٹیڈیم 'پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کورٹس کی تعمیر کیساتھ بیڈمنٹن کورٹ میں فلورنگ 'زرعی یونیورسٹی پشاور کے جمنازیم ہال میں سینتھیٹک فلور'حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں سینتھیک فلور 'سول آفیسرز میس پشاور کے سکواش کورٹس کی تزئین و آرائش 'حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم کی تزئین و آرائش 'سول آفیسرز میس پشاور میں سینتھیٹک واکنگ ٹریک اور سول آفیسرز میس پشاور میں سینتھٹک لان ٹینس کورٹس شامل ہیں ان میں سے بیشتر منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں جن میں اوپن ائر جیم کیساتھ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں سکواش کورٹس کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل ہیں' ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر منصوبے جون کے آخر میں مکمل ہوجائیں گے جس سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولتیں میسر آئیں گی اور ہمیں بہترین ٹیلنٹ ملے گا جو ہماری قومی ٹیموں میں شامل ہو کر دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرے گا'ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبہ بھر میں کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں جس کے لئے شبانہ روز کوشاں ہیں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات جاری ہیں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید بھی خود ان منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جس میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ وال بھی شامل ہیں جبکہ دیگر منصوبوں کا جائزہ خود بھی لیا اس کے ساتھ ساتھ میں خود ان منصوبوں کی بھی نگرانی کررہا ہوں امید ہے کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کر لئے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر تمام اضلاع میں بہترین کھیلوں کی سہولتیں ملیں گی جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ انڈر16' انڈ 19 اور انڈر21 کے نئے ٹیلنٹ کے لئے ٹرائلز اور مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اب تک منتخب ہونیوالے بہترین کھلاڑیوں کو لاکھوں کی سکالر شپس دی جا رہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ میڈل ونر کھلاڑیوں میں بھی تسلسل کیساتھ نقد انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں