وہ شہر جو جلد 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز والا ملک کا واحد شہر بن جائے گا

پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے بہترین اور جدید کرکٹ اسٹیڈیمز ہوں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 جون 2021 23:49

وہ شہر جو جلد 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز والا ملک کا واحد شہر بن جائے گا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جون2021ء) پاکستان کا وہ شہر جو جلد 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز والا ملک کا واحد شہر بن جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت پشاور جلد ملک کا واحد ایسا شہر بن جائے گا جہاں 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز میچز کی میزبانی کے قابل بن جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد نامی 2 بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز اس وقت زیر تعمیر ہیں۔









بتایا گیا ہے کہ دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے بہترین اور جدید کرکٹ اسٹیڈیمز ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر 2020 میں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کرونا بحران کی وجہ سے اسٹیڈیمز کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوئی۔ امکان ہے کہ ان اسٹیڈیمز میں اگلے سال پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو سکے گا۔ تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر یہاں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو گا، جس کے بعد یہاں بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی کروائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 2022 سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر بحال ہونے جا رہی ہے، ایسے میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیمز کی جلد تکمیل کی کوششیں جاری ہیں۔    

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں