ڈرگ انسپکٹر پنڈی گھیب محمد اشعر نقوی کی کارروائی ، متعدد میڈیکل سٹورز کے چالان

جمعرات 27 مئی 2021 23:27

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2021ء) ڈرگ انسپکٹر پنڈی گھیب محمد اشعر نقوی کا بغیر ڈاکٹری نسخہ کے کنٹرول ڈرگز فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن متعدد میڈیکل سٹورز کے چالان ۔کیس کوالٹی کنٹرول بورڈ اٹک بھجوا دیئے۔کنٹرولز ڈرگز کی بغیر ڈاکٹری نسخہ کے فروخت اور ریکارڈ نہ رکھنے پر سرزنش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب ٹاسک فورس حنیف محمد پتافی اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب لاہور اظہر جمال سلیمی کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر پنڈی گھیب سید محمداشعر نقوی نے تحصیل پنڈی گھیب میں میڈیکل سٹورز کے معائنے کے دوران نارکوٹکس ادویات کی فروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے اور بغیر ڈاکٹری نسخہ کے فروخت پر تحصیل بھر کے پانچ میڈیکل سٹورز کا چالان کر کے کیس کوالٹی کنٹرول بورڈ اٹک بھجوا دیئی.ڈرگ انسپکٹر پنڈی گھیب سید محمداشعر نقوی نے میڈیکل سٹور مالکان کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام میڈیکل سٹور مالکان کنٹرول ڈرگز کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔

کنٹرول ڈرگز کی بغیر ڈاکٹری نسخہ کے فروخت قانوناً جرم ہی. اس جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں. ایسے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں