م* آئیسکو آفس پنڈی گھیب میں میٹر تنصیب درخواست آن لائن کرنے کیلئے رشوت وصولی

3000 سے 5000 روپے وصول کیئے جا رہے ہیں جسکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، چیئرمین کو برطرف کرنے کامطالبہ

اتوار 17 اپریل 2022 20:40

ک* پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2022ء) آئیسکو آفس پنڈی گھیب میں میٹر تنصیب کے لیئے درخواست آن لائن کرنے کے لیئے دھڑلے سے رشوت وصول کی جا رہی ہے۔بجلی میٹر کی تنصیب کے لیئے فائل آن لائن کرنے کے 3000 سے 5000 روپے وصول کیئے جا رہے ہیں جسکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں , عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر چیئرمین آئیسکو اسلام آباد کرپٹ عناصر کو نوکری سے برطرف کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئیسکو آفس پنڈی گھیب میں سائلین سے میٹر تنصیب کے لیئے فائل کو آن لائن کرنے کا 3000 سے 5000 روپے وصول کیا جا رہا ہے جسکا کوئی باضابطہ ریکارڈ موجود نہیں , سٹاف کی کمی کا بہانہ بنا کر رشوت کی ڈیمانڈ کیجاتی ہے اور پیسے نہ دینے والے کی فائل پر اعتراضات کے انبار لگا کر کیس ناقابلِ قبول قرار دیکر فائل ردی کی ٹوکری میں پھینک دیجاتی ہے , معزز شہری محمد عرفان ساکن پنڈی گھیب کے مطابق اٴْس نے بجلی میٹر کی تنصیب کے لیئے دو ماہ قبل فائل آئیسکو آفس میں کلرک افتخار کو جمع کروائی مگر مقررہ وقت گذرنے کے بعد بتایا گیا کہ فائل گٴْم گئی ہے , بارہا اصرار پر فائل ڈھونڈوائی تو معلوم ہوا کہ فائل اب ایکسپائر ہو چکی ہے جسے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا جبکہ کلرک افتخار نے کہا کہ اب 4 ہزار روپے دو تو تب فائل کی تجدید کرونگا , میری موجودگی میں اٴْس نے متعدد سائلین سے متکبرانہ لہجے میں رشوت طلب کی , ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویثرن پنڈی گھیب کے دفتر کے بالکل سامنے سائلین کو لٴْوٹا جا رہا ہے مگر کوئی پٴْرسانِ حال نہیں , روزانہ کی بنیاد پر درجنوں سائلین سے رشوت کی وصولی پر اعلی افسران کی خاموشی سوالیہ نشان ہے جس پر محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس کام کی سرپرستی کر رہے ہیں , میرا چیئرمین آئیسکو اسلام آباد , سرکل انچارج آئیسکو اٹک اور ایکسیئن آئیسکو پنڈی گھیب ڈویثرن سے مطالبہ ہے کہ میٹر تنصیب کے لیئے فائل آن لائن کرنے اور میٹر تنصیب کے مکمل طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے اور فائل آن لائن کرنے کے نام پر آج تک جتنی رشوت لیجاتی رہی اٴْسکا حساب کرکے ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں