زرعی رقبہ پر قبضہ کا تنازعہ، دوگروپوں میں آزادانہ فائرنگ، دو افراد شدید زخمی

جمعہ 14 جولائی 2023 23:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2023ء) زرعی رقبہ پر قبضہ کا تنازعہ دوگروپوں میں آزادانہ فائرنگ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ڈی ایس پی ملک ظفر اقبال نے بروقت پہنچ کر مسلح افرادکو گرفتارکرکے بڑے جانی حادثہ سے بچالیا ۔

(جاری ہے)

مطابق چک نمبر 703گ ب میں چک 703/45 گ ب میں زرعی زمین مربع نمبر 43 17ایکڑ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جو کہ مسمی فدا حسین ولد محمد حسین کی ملکیت ہے جس پرمحمد رضوان، ساجد وغیرہ نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا محکمہ مال نے فداحسین کوقبہ کا دخل دلوادیا محمد رضوان، ساجد وغیرہ مسلح آتشیں اسلحہ دوبارہ رقبہ پر قبضہ کرنے گئے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی فائرلگنے سے محمد رضوان، ساجد شدید زخمی ہوگئے کرائم فائٹر ڈی ایس پی ملک ظفر اقبال نے ہمراہ ایس ایچ اوتھانہ اروتی پولیس نفری موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور زخمیوں کو آرایچ سی اروتی میں منتقل کرکے اپنی نگرانی میں اندراج مقدمہ کی کاروائی شروع کردی کرائم فائٹر ڈی ایس پی ملک ظفر اقبال کے بروقت پہنچنے اور مسلح افراد کو گرفتار کرنے پر دونوں مسلح گروپ بڑے جانی نقصان سے بچ گئے۔

\378

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں