پیرمحل ، پولیس کا غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 18 جولائی 2023 22:00

پیر محل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2023ء) پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے غیرقانونی ری فلنگ پر چاردکانداروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد خادم اے ایس آئی نے چک نمبر759گ ب سے ارسلان ولد عبدالرزاق ، چک نمبر760گ ب سے برکت علی ولد ہتیم علی ، چک نمبر762گ ب سے عباس ولد عاشق حسین ، چک نمبر751گ ب سے عمران یوسف ولد محمد یوسف دکانداران کو اپنی دکانوں میں غیر قانونی طورپر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کرنے پر گرفتار کرکے زیر فعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں