آئی جی ایف سی کی ہدایت پر ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضائی سپرے

جمعہ 12 جون 2020 22:54

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) آئی جی ایف سی کی ہدایت پر ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضائی سپرے آج اعلیٰ الصبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی نگرانی ایف سی 83 ونگ کے کمانڈر کرنل عمران اور محکمہ زراعت کے اہلکار کررہے ہیں۔سپرے ٹڈی دل سے متاثرہ کھڑی فصلوں اور باغات پر جاری ہے جو20 کلومیٹر پر محیط متاثرہ علاقے پر سپرے کا عمل مکمل کیا گیا محکمہ زراعت کے مطابق اس وقت پورے ضلع میں ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ پر پھیلے باغات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔جن کے روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں