قلعہ عبداللہ، 25 اکتوبر کا جلسہ عام ملکی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، حاجی نواز خان کاکڑ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:41

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز خان کاکڑ نے کہاہے کہ 25 اکتوبر کا جلسہ عام ملکی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگاملک بھر کے عوام اور تمام سیاسی جمہوری پارٹیاں قائد جمعیت کے ساتھ ہے جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے عوام کو اگاہی دینے اور حکمرانوں کے عوام دشمن منصوبوں سے باخبر کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلے ہوئے ہیںقیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ جلسہ عام کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام تحصیل گلستان کے زیر اہتمام مجلس عمومی کے اجلاس منعقدہ مدرسہ فاروقیہ عبدالرحمن زئی بازار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز خان کاکڑ، ضلعی نائب امیر مولانا فتح محمد، تحصیل امیر مولوی سراج الدین اور تحصیل جنرل سیکرٹری مولوی عزیز اللہ مستغفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمااسلام کی تنظیم ایک نظریہ و فکر کا نام ہے اسلامی نظریہ کی بنیاد پر ملک میں اسلامی نظام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

مدارس پر کوئی آنچ نہیں دینگے۔25 اکتوبر کا جلسہ عام ملکی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ جلسہ عام کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمااسلام کے تمام مجالس میں مجلس عمومی ایک بااختیار اور طاقتور شعبہ ہے جو کسی بھی سطح کے تنظیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرتی ہیں۔

اس لئے تمام اراکین مجلس عمومی اپنے تنظیمی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اور تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قائد جمعیت کے شانہ بشانہ اسلامی جمہوری نظام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہآج کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے آج ہم نے یہ عہد کرنا ہوگا کہ قائد حضرت مولانا فضل الرحمان کا ساتھ خون کے آخری قطرے تک دینگے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے عوام اور تمام سیاسی جمہوری پارٹیاں قائد جمعیت کے ساتھ ہے جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے عوام کو اگاہی دینے اور حکمرانوں کے عوام دشمن منصوبوں سے باخبر کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلے ہوئے ہیں۔ اس لئے ہمارے کارکن اور زمہ دار ساتھی کوئٹہ کے 25 اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

یہ اراکین اور زمہ دار ساتھیوں سے درخواست ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت کے خاتمے اور جمعیت علمااسلام کے اغراض و مقاصد، ختم النبوت کے حوالے سے حکومتی منفی اقدامات، قادیانیوں کو مذہبی حوالے سے آزادی دینے کے خلاف میدان عمل میں نکل ائے۔ یہ ہم سب کا پرآمن جمہوری جدوجہد ہے کیونکہ اس وقت ملک پر ایک سیلیکٹڈ حکومت قابض ہے جنہوں نے ملک کا مذہبی تشخص مجروح کردیا ہے، ملک کے معاشی نظام کو تہس نہس کیا گیا ہے غریب عوام دو وقت روٹی کیلئے رو رہے ہیں، تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ملازم پیشہ حضرات روز روز سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

مہنگائی نے ہر شعبہ زندگی کو بری طرح مفلوج کردیا ہے۔ ایسے میں قائد جمعیت کی للکار اور ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد اس عوام دشمن حکومت کے خلاف میدان عمل میں آچکے ہیں۔ ہم نے برملا کہا ہے کہ ملک پر سیلکٹڈ حکمران قابض ہے انہیں گھر بھیجنے کیلئے جمعیت علمااسلام کے غیور کارکنان اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 25 اکتوبر کو میدان میں نکل آئے۔

اس دن ملک بھر کے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی نکلیں گے جو اس امر کی عکاس ہے کہ اس عوام دشمن حکومت سے ملک بھر کے ہر شعبہ زندگی کے لوگ تنگ اچکے ہیں اور انشااللہ کوئٹہ کا جلسہ عام اس ملک دشمن حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ دریں اثنا جمعیت علمااسلام تحصیل گلستان اور ماتحت حلقوں کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جلسہ عام کے تیاریوں کے حوالے سے حتمی شکل دے دی گئی۔

تمام حلقوں کا جلوس عبدالرحمن زئی سول ہسپتال، نادرا چوک پر پر جمع ہوگا۔ تحصیل امیر کی سربراہی میں پارٹی پرچم سے مزین جلوس 11:30 سید حمید کراس پر ضلعی جلوس سے جا ملیگا اور پھر ضلعی قیادت میں کوئٹہ پی ڈی ایم جلسہ عام میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا۔ تمام اراکین جمعیت اور عوام الناس سے ہمدردانہ التماس ہے کہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت فرمایا جائی

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں