ضلع قلعہ عبداللہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر قلعہ

جمعہ 29 اپریل 2022 22:37

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں 152 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل حنان علی ملک، اے ڈی سی آر محمد نعیم، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں امان وامان کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ٹارٹ الرٹ کی وجہ سے ہمیں کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگاتمام غیر ملکی این جی اوز یا سابق یا موجودہ سیاسی حکومتی عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ علاقے میں اپنی آمد کی خبر انتظامیہ کو دیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، علاقے کے آمان وآمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا عوام کی جان ومال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں آمن وآمان کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ضلع قلعہ عبداللہ نئے ضلع ہونے کی وجہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہونے کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ضلع چمن کی علیحدگی کے بعد قلعہ عبداللہ ضلع میں لیویز پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے لیکن وہ بھی الرٹ رہنے کی کوشش کریں گے‘ رمضان المبارک کے آخری ایام ہیں۔

عید آنے والی ہے عید پر صوبائی وزراء سیاسی رہنماؤں کی عید منانے ان کے آبائی شہر آئیں گے۔ اس کی حفاظت کا خاص خیال رکھا جائے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں