14اگست جوش وخروش سے منایا جائے گا ضلعی افسران تقریبات میں شرکت کرکے کردار ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر ظفر بلوچ

اتوار 5 اگست 2018 19:20

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ظفر بلوچ نے کہا ہے کہ 14اگست جوش وخروش سے منایا جائے گا ضلعی آفیسران تقریبات میں شرکت کرکے کردار ادا کریں تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تمام محکموں کے ضلعی آفیسران 14اگست کو صبح پرچم کشائی کی تقریب میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں پرنسپلز اور ہیڈماسٹرز کے کلسٹر اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں جشن آزادی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظفربلوچ نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں انجمن تاجران بھی اپنی دکانوں ہر سبز ہلالی پرچم لہرا کر شہر کو خوبصورت بنانے میں کردار ادا کریں بہتر کارکردگی پر دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی جائی گی تمام تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ضلعی آفیسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنی شرکت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام سرکاری ملازمین طلباء وطالبات اساتذہ اور تمام مکاتب فکر کے افراد جشن آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں چشن آزادی کی تقریبات شام تک جاری رہیں گی تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلوں کے علاوہ ٹیبلو سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں