مسافر وین حادثہ ، لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ

بدھ 8 جون 2022 14:40

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم کاکڑنے ریسکیو آپریشن مکمل کرنےکے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتےہو ئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی کے مقام پر مسافر ویگن گہری کھائی میں گرنے کا حادثہ بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کےقریب پیش آیا اور شناخت کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جارہا ہے، مسافر ویگن براستہ اختر زئی لورالائی سے ژوب سے جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مسافر وین میں کل23 مسافر سوارتھے جس میں 22 مسافر موقع پرجاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی کو کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، لیویز وپولیس کے جوانوں، 1122 کے اہلکاروں ،ہسپتال انتظامیہ اور مقامی افراد نے امداد کام میں بھرپور حصہ لیا تاہم دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں کئی گھنٹے لگے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں