/ لیویز سپاہی رحمت اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا اور ملوث عناصر کی گرفتاری اب تک نہیں کی گئی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعرات 11 جنوری 2024 23:05

Sقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لیویز سپاہی رحمت اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اب تک نہیں کی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہید رحمت اللہ کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ پارٹی بیان میں شہید رحمت اللہ کے خاندان سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ واضح رہے کہ شہید رحمت اللہ حاجی محمد کریم میرزئی کے فرزند ، حاجی نعمت اللہ میرزئی ، بسم اللہ میرزئی کے بھائی ، سردار زین اللہ میرزئی ، پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حیات اللہ میرزئی کے چچا زاد بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں