وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ناگزیر ہے، تحریک انصاف وویمن ونگ بلوچستان کی صدرو رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کی کارکنوںسے گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 16:00

کوئٹہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ بلوچستان کی صدرو رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ناگزیر ہیں ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں،کرپٹ لوگوں کا احتساب اور تبدیلی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار انھوںنے پیر کوکارکنوںسے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی بدترین اقتصادی پالیسی کے بعد روپے کی قدر میں کمی ہوئی، پاک چین دوستی پوری دنیا کے لئے مثالی ہے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین اور سعودی عرب سے ملکی معیشت مضبوط اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کارکنان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے وفاقی حکومت موثر اقدامات اٹھارہی ہے اس لئے تحریک انصاف کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا کہ ملک سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل پانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے جبکہ پاک چین دوستی پوری دنیا کیلئے مثالی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں