برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو اعلامیہ

بدھ 20 مارچ 2019 18:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 21مارچ کوکوئٹہ سٹی گرڈکے بروری ، پی اے ایف (PAF)اورسیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈروں سے ایک بجے دن تا چاربجے شام جبکہ سریاب گرڈکے بی ایم سی فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام5بجے نیز اسی روزمری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈر سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح22مارچ کو مری آبادگرڈکے سٹی فیڈرسے صبح10بجے تا ایک بجے دن جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے نوحصار، اغبرگ، کچلاکI، کچلاکIIفیڈروں سے صبح11بجے تا دوپہر2بجے نیزاسی روزکوئٹہ سٹی گرڈکے مالک اور عالم خان فیڈروں سے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں