حکومت کو کوئی خطرہ نہیں آزادی مارچ ،دھرنے کو بغیر افراتفری، طاقت استعما ل کئے بغیر ختم کرانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، عارف علوی
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ دو ماہ قبل طے ہوچکا ہے اس میں کوئی ابہام نہیں،گوادرپورٹ کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی صوبے میں معدنیات ،لائیو سٹاک،فشریز ،سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،صدر مملکت کی پریس کانفرنس
پیر 18 نومبر 2019 23:02
(جاری ہے)
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان میںلائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیںکوئٹہ میں ایکسپو کانفرنس کے انعقاد سے سرمایہ کارمتوجہ ہونگے اور آکر دیکھیں گے کہ بلوچستان کتنا پرامن اورزرخیز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات ،فشریز ،لائیو سٹاک سمیت دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںپاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ جب سے سیکورٹی صورتحال بہتراور ملک میں اچھی قیادت آئی ہے دنیا اسے اچھے اندازسے دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو لکھ کر بھیجا ہے کہ یوں محسوس ہورہا ہے کہ گزشتہ 10سے 15سال پاکستان دنیا کونظر نہیں آتا تھا یہاںعدم تحفظ اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن اب اچانک مطلع صاف ہوا ہے اور دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہت بڑی مارکیٹ دکھائی دے رہی ہے اوراس مارکیٹ میں معاملات کھلتے نظرآرہے ہیں لوگ اس کھلتی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اس لئے بھی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے سیاحت،معدنیات اورنوجوانوں پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کام سے متاثر ہوں بلوچستان اور پاکستان میں ترقی کے راستے تیزی سے کھل رہے ہیں پاکستان کو دنیا میں بہتر مقام مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تقریر کرکے مسلم امہ کی عکاسی کی ایران اورسعودی عرب کے درمیان امن کیلئے ثالثی کی پیشکش ،رجب طیب اردگان اور مہاتیر محمد کے ساتھ ملکرمشترکہ چینل کھولنے کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے غیرقانونی طور پر پاکستان پرحملہ کیا جوکہ خراب اور ظالمانہ حرکت تھی اس کے جواب میں ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کواحساس دلایا کہ پاکستان اگرچہ افواج کے لحاظ سے چھوٹا ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں اللہ کے فضل سے ملک ہر چیز میں مثبت راہ پر گامزن ہے ۔صدرممکت نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ دو ماہ پہلے طے ہوچکا ہے اس میں کوئی ابہام باقی نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے خلاف اگر لوگ عدالتوں میں جارہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری عدالتیں کھلی ہیں جس کسی کو بھی کوئی پریشانی ہو یا اعتراض ہو وہ عدالت جاسکتا ہے اسمیں کوئی حرج نہیں ۔صدرعارف علوی نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ اوردھرنے کو بغیر تشدد ،افراتفری ،آنسو گیس،پتھراؤ یا جانی نقصان کے ختم کروانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں میں جب تک زندہ ہوں مجھے صرف موت کا خطرہ ہے حکومت اور پاکستان جتنا مستحکم ہونگے ہماری ترقی کے امکانات اتنے ہی روشن ہونگے پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر جو کردارادا کیا ہے اس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں پڑوسی ملک ان گڑھوں میں گر رہا ہے جن سے پاکستان نکل چکا ہے ہم نے ملک کو منافرت کی سیاست سے پاک کردیاہے پاکستان کے اندر لوگوں میں تقسیم اورتفریق ختم ہوچکی ہے پاکستان کو نہ کوئی خطرہ ہے اورنہ ہوگا ۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ نیب اگر کوئی غیرقانونی کام کر رہا ہے تواسے سامنے لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کا جائز حق ہے کہ وہ احتجاج کریں لیکن احتجاج کرتے وقت یہ بھی خیال رکھا جائے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی قوم ہے اس کا فوکس تبدیل نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ جتنی توجہ حکومت اورکابینہ سیاسی مسائل کے حل پر دے گی ملک کی ترقی کا مسئلہ اتناہی نظرانداز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی سیاسی بیان نہیں دے سکتا لیکن پارلیمنٹ قانون سازی اور کام کرے اور لڑے کم اس طرح پاکستان کے معاملات آگے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی ہے ریکوڈک کے کیس سے نکلنے میں اللہ تعالیٰ مددکریگا گوادرپورٹ اور سی پیک کے راستوں کی تکمیل سے دنیا بھر کے ممالک پاکستان کی طرف متوجہ ہونگے بالخصوص بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
Sراحت ملک کی کتاب انحطاط کی تقریب رونمائی
ڑ* چمن میں پرامن پرلت پر ایف سی اور دیگر فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ جسکے نتیجے میں کئی افراد کے ..
کوئٹہ پولیس کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبدیل ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کا نوٹیفکیشن جاری
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان سول سروس آفیسرز ایگزیکٹو برانچ ویلفئیر ایسوسی ایشن ..
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات ، اپنے مسائل سے آگاہ کیا
-حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ عالمِ انسانیت کے لئے مشعل ..
uحکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی بند کرے، سردار یار محمد رند
د* جعفرخان مندوخیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی خوش آئند ہے،درچین مری
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں ..
پولیس کے شہید اے ایس آئی سی ٹی ڈی لورالائی رحیم خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز کوٹ میں ادا کر دی گئی
سرفراز بگٹی سے بلوچستان سول سروس آفیسرز ایگزیکٹو برانچ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے نمائندہ کی ملاقات
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف