عمران اسلام آباد مارچ کیلئے اپنے شہزادوں کو گولڈ سمتھ کے گھر سے طلب کریں، ریاستی لاڈلا اگرچہ قانون سے بالاتر ہے، مگر ناکام ہی رہے گا،مولانا عبدالرحمن رفیق

اتوار 22 مئی 2022 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) جمعیت علمائاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگر نے کہا کہ عمران اسلام آباد مارچ کیلئے اپنے شہزادوں کو گولڈ سمتھ کے گھر سے طلب کریں، ریاستی لاڈلا اگرچہ قانون سے بالاتر ہے، مگر ناکام ہی رہے گا،دوسروں کے بچوں کو دھوپ میں جلانے کا مقصد صرف ذاتی انا کی تسکین ہے، اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل فوج اور پولیس کو واضح دھمکیوں سے خوف اور بزدلی ظاہر ہورہی ہے ، لانگ مارچ کے نام پر مرد وزن کے بدبودار اختلاط کے ذریعے کب تک ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرتا رہے گا ،انہوں نے کہاکہ مزدور کسان چھابڑی والا ملازمین کو غربت تلے روند ڈالے جانے کے بعد آج کس منہ سے انہیں اپنے جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہے ،انتہائی شرم کا مقام ہے کہ آج عمران نیازی کے پاس ہونے چار سال کارکردگی کے حوالے سے ان کے پاس ایک لفظ بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جلسوں میں اخلاق اور تہذیب سے گری ہوئی باتیں کرکے گندی ذہنیت کا برملا اظہار کررہا ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے ،کیوں کہ انہوں نے مشرقی تہذیب کی دھجیاں اڑاکر ملک کی اساس اور بنیاد پر کاری ضرب لگائی ہے، خاتون سیاسی رہنماء کے بارے میں کی گئی گفتگو سے ان کی گندی ذہنیت واضح ہوگئی ہے، جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے گولڈ سمتھ لابی سے پاکستان کی آزادی کیلئے قابل فخر جدوجہد کی ہے ، یہودی اور قادیانی لابی کو مظبوط کرنے کے لیے زندگی کے ہر طبقے کے لوگ استعمال ہوئے جس میں نام نہاد مولوی بھی شامل ہیں، ہماری جدوجہد کے نتیجے میں عمران خان حکومت کا خاتمہ ملک خطرناک بحرانوں سے بچ گیا ، چار سال میں ترقی کی ایک اینٹ نہ رکھنے والے اب مختلف بہانوں سے چورن بیچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وطن کو نظریاتی اور معاشی طور پر تباہی کیدہانیپرلانے والوں کوآنیوالی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی پاکستان میں وطن کا جھنڈا لہرانے والے اور بانی پاکستان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے والے ہمارے اکابرین کے کردار کو نئی نسل تک نہیں پہنچایا گیا اور نہ ہی تعلیمی اداروں کے نصاب میں ان کو کوئی تذکرہ موجود ہے اور جوکہ تاریخ کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر فورم پر مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑی ہے بدقسمتی سے پاکستان کے ان محبین پر آج کفری قوتوں کے اشاروں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ،پاکستان کی آزادی کے حصول کیلئے چالیس ہزار علمائ کرام نے اپنے خون کے نذرانہ دے کر ملک کی آزادی اور بقا کو یقینی بنایا انہوں نے کہا پاکستان کی آزادی بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر کرنی چاہیے لیکن بدقسمتی سے آج پاکستان کے مقدس ایوانوں پر ایسے لوگ مسلط ہیں جو دین اسلام کے خلاف قوانین لاکر ملک کی اساس اور بنیاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر فرد نے ملکی استحکام اور سالمیت ہرچیز سے مقدم ہے سب نے مل کر قومی ا یکجہتی اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کر نا ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ہر دور میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت اور دفاع کیلئے جنگ لڑی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں