جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی تحریک ایک جماعت کیلئے نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کا مقدمہ ہے ملکی ترقی حقیقی جمہوریت کے ساتھ مربوط ہے جس کے لئے کوشاں ہے ،مولانا عبدالواسع

پیر 13 مئی 2024 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدلواسع نے جمعیت علماء اسلام کے زمہ داراو ں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی مضبوطی اور ترقی جمہوریت اور جمہوری عمل کے مضبوطی کے ساتھ مربوط ہے ،لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ایک طرف ملک شدید مالی و سیاسی بحران کا شکار ہو چکا ہے دوسری طرف ملک کے ساتھ نت نئے تجربے کئے جارہے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان اب کسی بھی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے جمہوری عمل میں شفافیت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کا برائے نام الیکشن ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہے ،اسکے برے اثرات ہوں گے جسکا خمیازہ غریب اور پریشان حال عوام نے بگھتنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے جو تحریک شروع کی ہے وہ نہ ہی انکے ذات کا مسئلہ ہے اور نہ ہی صرف انکے جماعت جمعیت علماء اسلام کا مسئلہ ہے بلکہ یہ بائیس کروڑ عوام کا مقدمہ ہے جو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن قائد کی ایک کال کے منتظر ہے جب بھی انکی طرف سے نئے ہدایات جاری ہوں گے بلوچستان کے کارکن صف اول میں ہوں گے ۔انہوں نے تمام اضلاع کے امراء و نظماء کو ہدایات جاری کی کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا پیغام ایک ایک کارکن تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کا ادراک کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں