نو منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرینگے اور بلوچستان کی محرومیوں سے نجات دلائینگے،ڈاکٹر نواز خان ناصر

منگل 31 مئی 2022 12:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئیر رہنما ڈاکٹر نواز خان ناصر نےبلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر نواز ناصر نے اپنے تہنیتی بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرینگے اور بلوچستان کی محرومیوں سے نجات دلائینگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نواز ناصر کا کہنا ہے کہ وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے معزز ممبران سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، کیونکہ بلدیاتی نظام نہ صرف نچلی سطح تک لوگوں کو اختیارات کی منتقلی کا بہترین طریقہ کار ہے بلکہ یہ مسائل کے فوری حل، نئی سیاسی قیادت کو سامنے لانے اور حکومتی فیصلوں کی فراہمی کا سبب بنتا ہے۔ ڈاکٹر نواز ناصر کا مزید کہنا ہے کہ ایک مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام ہی ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی ضامن ہوتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں