وزیراعلیٰ بلوچستان کاایم۔8 کے ہوشاب آواران خضدار سیکشن کی تعمیر کے ٹینڈر کے اجراء پر اظہار مسرت

منصوبہ بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد بنے گا ،اور ہوشاب آواران خضدار روڈ کی تعمیر سے صوبے کے طول و عرض میں مواصلاتی روابط قائم ہونگے،جام کمال خان

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے این ایچ اے کی جانب سے ایم۔8 کے ہوشاب آواران خضدار سیکشن کی تعمیر کے ٹینڈر کے اجراء پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی ابتداء دستاویزات کی تکمیل کے بعد ٹینڈرنگ پراسس کا آغاز ہونے جا رہاہے جس کے بعد عملی کام کا آغاز ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد بنے گا ،اور ہوشاب آواران خضدار روڈ کی تعمیر سے صوبے کے طول و عرض میں مواصلاتی روابط قائم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں