پیپلزپارٹی صوبائی حکومت میں رہ کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف

دوسری طرف دھاندلی کو رونا رو رہی ہے کہ سندھ میں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور باقی صوبوں میں دھاندلی ہوئی، بیان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الطاف حسین نمبر 2 نواز شریف کراچی جلسے سے غائب اور اپنی ذاتی مفادات کے خاطر ملکی اداروں کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے والوں سے پاکستانی قوم بخوبی واقف ہیں پیپلزپارٹی کے سینئر قیادت کا نواز شریف پر عدم اعتماد اور این آر او کی مطالبے سے انکے اصل چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں پیپلزپارٹی صوبائی حکومت میں رہ کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے تو دوسری طرف دھاندلی کو رونا رہو ہی ہے کہ سندھ میں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور باقی صوبوں میں دھاندلی ہوئی بالکل اسی طرح مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں محمد خان اچکزئی کے پارٹی کے امیدواروں کو ہرا کر جو سیٹیں جیتی ہیں وہ شفاف الیکشن اور ہارے ہوئے سیٹوں پر دھاندلی ہوئی ہیں عوامی نیشنل پارٹی پی ٹی آئی کے مخلوط بلوچستان حکومت میں حکومت میں منسٹرز کے مزے لوٹ رہی ہیں اور باقی صوبوں میں دھاندلی کا رٹ لگے ہوئے ہیں لیکن آجکل کے جدید میڈیا بلخصوص ساڑھے ترین کروڑ سوشل میڈیا استعمال کرنے والی پاکستانی قوم انکے اصلیت سے بخوبی واقف ہیں جس طرح 2018 کے الیکشن میں انکو مسترد کیا ہے انشاء اللہ 2023 کے الیکشن میں بھی انکا مقدر شکست ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں