ھ*ڈکٹیٹرپرویز مشرف کو بچانے کیلئے پورے ادارے کو میدان میں اتارنا تشویشناک ہے، احمدخان

ٴْحکومت وقت اداروں کو ٹکرا ئوسے بچانے کے بجائے لڑانے میں مصروف ہے،سربراہ افغان قومی موومنٹ

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:15

ی*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) افغان قومی مومنٹ کے سربراہ صدر احمدخان نے کہاہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ انے کے بعد فرد واحد کو بچانے کیلئے پورے ادارے کو میدان میں اتارنا تشویش ناک ہے، ملک کے 22کروڑ عوام کو بخوبی پتہ کہ حالیہ فیصلہ کسی ادارے کے خلاف ہر گز نہیں ہے بلکہ اس فیصلے سے ائین کی بالادستی کی تشریع ظاہر ہوتی ہے کہ قانون و ائین سے ملک میں کوئی بھی بالاتر نہیں ہے اس سلسلے میں ملک پر وقار اداروں کی جارہانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت وقت اداروں کو ٹکرا ئوسے بچانے کے بجاے اداروں کو ٹکرانے کے کام پر تلی ہوئی ہے ملک کی دوسری بڑی ادارے نے ائین کی بالادستی کی قبولیت سے انکار کیا تو عدالتوں پر سے عام عوام کا اعتماد اٹھ جاے گا اور اگر ملک میں ایک طرفہ نظام انصاف کا سہارا لیا گیا تو یہ ملکی تبائی کیلئے پہلی سیڑھی ثابت ہو گی انصاف اور احتساب کے حصول میں انتقام کا ناسور شامل کیا گیا تو ملک نہیں چلے گاعدلیہ اور نیب میرٹ پر فیصلے کرے گی توملک میں چوروں و لٹیروں کی حکمرانی کے دور کا بھی ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو پٹڑی پر لانے کیلئے یکساں نظام انصاف کو ہر حال میں رائج کرنا ہوگاملک میں جس کی لاٹھی اسکی بیھنس والے نظام نی21 کروڑ عوام کو عدالتی نظام سے مکمل طور پر مایوس کیا ہے ملک میں یکساں اور بلا تفریق عدالتی فیصلے نئے مضبوط عدالتی نظام کی بنیاد رکھنے کی شرعات ہے جس سے عوام کا کھویا ھوا اعتماد ایک بار پھر سے بہال ھونا شروع ھو گا عدالتوں کے خلاف ہرزہ سراہء چور کی داڑھی میں تنکے کے مترادف تصور کیا جاے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملک میں آئین میں عدلیہ سپریم ھو اور ہر مشکل وقت میں بغیر کسی دبا اور بے آثر و باآثر کی بلا تفریق میرٹ پر فیصلے کرے گی تو ملک میں ڈکٹیٹر ہو یا سیاستدان ؛ بیورکریٹ بڑے عہدے پر ہو یا چھوٹے سب کے سب آئین و قانون کے گرفت میں انے سے ایک زندہ سانپ کی طرح ڈریں گے یکساں احتسابی عمل کا تقاضہ ہے کہ احتساب چھوٹے سے بڑے تک اور اوپر سے سے نیچے تک بغیر کسی سمجھوتے کے ھونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نیب اور دیگر عدالتوں کی حالیہ بلا تفریق فیصلے نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے بلکہ اس سے کرپشن و کمیشن اور لوٹ کھسوٹ کا جو بازار گرم ہے کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا بقا فرد واحد سے نہیں بلکہ جمہوریت ایک اچھے نظام اور عدل و انصاف کا تقاضہ کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آزاد جوڈیشری ہی جمہوریت کی اصل حسن ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر فرد واحد کو بچانے کے بجاے ملکی بقا کیلئے کام کرے ایک فری اینڈ فئیر عدالتی نظام کے لیے اے کیو ایم کسی قسم کی سمجھوتہ کے کاہل نہیں ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں